حیدرآباد۔9ستمبر(اعتماد نیوز) نیشنل وقف ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور
نیشنل بلڈنگس کارپوریشنز لمیٹڈ کے درمیان قف جائدادوں پر ترقیاتی کام شروع
کرنے پر مفاہمت ہوئی۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شہری ترقی کے وزیر
وینکیا نائیڈو نے کہا کہ دونوں کارپوریشنز کے درمیان مفاہمت سے اقلیتوں کی
فلاح و بہبود میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے
اقلیتی
امور نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں تقریبا 6لاکھ
ایکڑ وقف اراضی ہے۔ جن میں سے بہت جائدادیں مختلف شہروں کے قیمتی زمین پر
واقع ہیں۔ جنہیں ترقی دیکر آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک
اندازہ کے مطابق ان جائدادوں سے 12ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی جا
سکتی ہے جسکی مدد سے مسلمانوں کی سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ انکی اقتصادی
پسماندگی کو دور کرنے میں مدد ملیگی۔